• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گٹر میں گر کر ماں بیٹی کی ہلاکت، مریم نے 5 افسر گرفتار کرادیئے، 2 برطرف

لاہور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ واقعے کو قتل کے مترادف قرار دے دیا جب کہ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت 5 افسران کی گرفتاری اور 2 افسران کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔لاہور میں مین ہول حادثے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مریم نواز نے غفلت کے مرتکب افسران کو شدید سرزنش کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت 5افسران کی گرفتاری اور 2افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ پنجاب ہے یہاں ایک ایک جان قیمتی ہے،ایل ڈی اے، نیسپاک اور کنٹریکٹر، تینوں نے مجرمانہ غفلت برتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں تعمیراتی کام شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لئے ہے، لوگوں کی جانیں لینے کے لیے نہیں۔انہوں نے کمشنر لاہور کو بھی واقعے کا اتنا ہی ذمہ دار قرار دیا جتنا ایل ڈی اے کو۔مریم نواز نے کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے لے کر متاثرہ خاندان کو دینے اور انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کے لیے گاڑی فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔
اہم خبریں سے مزید