• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قمری کیلنڈر میں سال 2026 گھوڑوں کا سال، قونصل جنرل نے استقبال کیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )قونصل جنرل جمہوریہ چین یانگ یونڈونگ نے نئے چینی سال 2026 کا استقبال کراچی کے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک پروقار تقریب میں کیا۔ یہ تقریب کراچی قونصلیٹ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل چین نے کہا کہ نئے سال کا جشن منانے اور اپنی دوستی کی تجدید کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چینی قمری کیلنڈر کے مطابق سال 2026 گھوڑوں کا سال ہے۔ چینی روایتی ثقافت میں، گھوڑا آزادی، جذبہ، اور لامحدود جیورنبل کی علامت ہے۔
اہم خبریں سے مزید