• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GHQ حملہ کیس؛ عمران کے ویڈیو لنک ٹرائل پر جواب طلب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں حاضری اور گواہان استغاثہ کے بیانات قلمبند کر نے کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے موقف اختیار کیاکہ وڈیو لنک پر اتنے اہم کیس کا فیئر ٹرائل ممکن نہیں۔
اہم خبریں سے مزید