کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ 14سال بعد بحال ہو گیا ہے۔ ڈھاکہ سے پہلی پرواز رات 11بجے کراچی پہنچی اور12بجے کے بعد روانہ ہوئی۔ بنگلہ دیش کی قومی ایئر لائن بیمان ایئر کی پرواز نے 11:02بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیا تو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔