• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم کی چیف جسٹس سے ملاقات، PTI کے تحفظات سے آگاہ کیا، سپریم کورٹ کے باہر دھرنا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم نے سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے، عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، بیرسٹر گوہر نے کہا اسپتال منتقلی سے پہلے بانی کے ذاتی معالج یا گھر والوں کو نہ بتانا بہت بڑی غلطی ہے۔ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات 30منٹ سے زائد جاری رہی۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح سے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں اور رابطوں میں رہے، پورے دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا وہ بالکل تسلی بخش نہیں ۔انہوں نے بتایاکہ تگ و دو کے بعد ہمیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ ہمیں رپورٹ مل جائیگی، ہم نے سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا۔ بتایاگیا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید