کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران سے ملاقات ہوجائے گی انہیں رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ حکومت مجرمانہ فعل کی مرتکب ہوئی ہے، عوام کی طاقت کا آپشن محفوظ رکھتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فوادانور نے کہا کہ وزیراعظم نے بروقت اور نہایت سخت فیصلے کئے ہیں جس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔