کراچی (نیوز ڈیسک)میٹا اور یو ٹیوب کو بڑا جھٹکا، بھارت میں سوشل میڈیا پر عمر کی حد لگانے کی تجویز ،سوشل میڈیا ضوابط ناگزیر قرار،بچوں کا تحفظ یا ڈیجیٹل پابندیاں،بھارت میں نئی بحث کا آغاز،بھارت کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی پر عمر کی بنیاد پر حدود مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز میٹا اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے لیے بھارت میں بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔