کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میں وفاقی حکومت کی ملکیت متروکہ پراپرٹیز جو قیام پاکستان کے بعد بڑے بڑے ہندو ساہوکار اور بزنس مین جن کی ملکیت بڑے بڑے بنگلے اور کمرشل دکانیں اور پلاٹس تھے اور جنہیں چھوڑ کر وہ ہندوستان چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان پراپرٹیز کی بندر بانٹ شروع ہو گئی جو، اب تک جاری ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جب آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان کاٹن ایکسچینج کی بلڈنگ پر چھاپہ مارا کیونکہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ اس کی پراپرٹی ہے جس کے بعد بلڈنگ کو سربمہر کر دیا گیا۔