• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی موٹر ویز سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرینگی، علیم خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان نے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نئی موٹر ویز سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرینگی۔ کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کی خواہاں ہے جبکہ کینیڈین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین مارچ میں تجارتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی جس سے کینیڈین ہائی کمشنر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ٹورانٹو کینیڈا میں "اسمال بزنس کنونشن"منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو بھی دعوت دی جارہی ہے۔کینیڈا لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے جس کے لئے دونوں ممالک کے مابین فوری پیشرفت ہونی چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید