کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح منگل کوشب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ شہر بھر کی مساجد میں عبا دات ،تو بہ استغفا ر کے ساتھ اللہ کے حضو ربخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی،رزق کی کشادگی، آفا ت و بلیات،مصیبت،محتا جی،تنگ دستی،صحت و عا فیت،ملک پاکستان کی سلامتی،امن و استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،بعد نماز مغرب6 خصوصی نوافل اداکئے، جبکہ منگل کی شب صلوٰۃالتسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔لوگ سنت رسول پر عمل کر نے اور اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کیلئے قبرستان بھی گئے اور پھول چڑھائے، شہرمیں دعوت اسلامی ، جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار ، میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن) سمیت دیگر مساجد میں شب برأت کے روح پرور اجتماعات ہوئے، اجتماعات سے علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری،علامہ کوکب اوکاڑوی ، علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری، مو لانا کامران قادری،علامہ اسحاق خلیلی،مولانا الطاف قادری،مفتی عبد الحق شاہ سیفی، علامہ محب الرحمان محمدی،قاری عاشق حسین سعیدی،مولاناجمیل امینی،مو لانا فخر الحسن شا ہ، مو لاناعبا س رضا البا روی،علامہ سجاد حسین شاہ،سید میر غالب شاہ، علامہ فرقان شامی، مولانا ظہور حسینی،علامہ فیصل رشید،مولانا فرحان شیخ،علامہ اکبر علی ترابی،مولانا تنزیل رضا،مولانا احمر حشمتی نے شب برأت کے فضا ئل بیان کر تے ہو ئے کہا کہ شعبان المعظم کی پند رہو یں شب کی بے شما ر فضیلت، بر کت اور اہمیت ہے۔