جدہ (شاہد نعیم) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام تاریخی محرومیوں کا شکار ہیں لیکن وہ انتہائی محب وطن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کیا۔ انہوں نے ملکی و علاقائی ، بلوچستان کے حالات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئےعبدالکبیر شاکر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، خطے میں پاکستان دشمن قوتیں عدم استحکام کی کوشش کر رہی ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال کو خطے کے لیے بہتر ہے، عوام صبر ، بصیرت اور افواہوں سے پرہیز کریں۔