• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اور بھارت کو شکست دینگے، خواجہ آصف

اسلام آباد(اے پی پی/این این آئی )قومی اسمبلی نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے خلاف جامع قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے، جس میں ریاست نے دہشت گردوں اور ان کے بیرونی سرپرستوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اور فیصلہ کن کارروائی کا دو ٹوک اعلان کیا ہےجبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے‘ بلوچ عوام کی مدد سے ہم اس پراکسی جارحیت میں افغانستان بھارت کو شکست دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید