اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان نے سعودی عرب کی مملکت (کے ایس اے) سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (SOF) کی موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد مزید دو سال کے لیے توسیع کی درخواست کی ہے، دی نیوز کو معلوم ہوا ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے منگل کے روز دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ “جی ہاں، ہم نے جاری آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع کے لیے نئی درخواست دے دی ہے اور سعودی حکام کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں۔” تاہم وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے بار بار رابطے کے باوجود اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔