• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ عبد الکریم IG پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی FIA تعینات

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ راؤ عبد الکریم کو نیا آئی جی پولیس پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاگیا۔ڈی جی ایف آئی اےرفعت مختار تبادلہ کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ سلمان چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خضر حیات خیبر پختونخواہ حکومت میں تعینات۔ ڈاکٹر اکبر ناصر کو نیا آئی جی گلگت بلتستان پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ آئی جی گلگت بلتستان افضل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب اور پولیس سروس کے گریڈ21 کے افسرڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے کی پوسٹ گریڈ 22 کی ہے جس پر ان کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے۔۔ایڈیشنل آئی جی پسیشل برانچ پنجاب اور پولیس سروس کے گریڈ21 کے افسر راؤ عبد الکریم کو نیا آئی جی پولیس پنجاب تعینات کیاگیا ہے۔سندھ سے تعلق رکھنے والے راؤ عبدالکریم کو 11 اگست 2023 کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ گریڈ 21 کی سنیارٹی لسٹ میں 31ویں نمبر پر ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کی عمر 58 سال، 5 ماہ اور 2 دن ہے۔ آئی جی پولیس کی پوسٹ گریڈ 22 کی ہے جس پر ان کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید