اسلام آباد، ریاض ( ایجنسیاں، شاہد نعیم) بھارت افغانستان نے بھی اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب نے کہا دکھ کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نےجین میریٹ نے کہا دہشت گرد حملے سے دل ٹوٹ گیا ،میری دعائیں جاں بحق اور زخمی افراد کے ساتھ ہیں،اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط بھیجے گئے ہیںجس میں انہوںنے لکھا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل بربریت کا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، امریکا، روس اور ایران سمیت کئی ممالک نے اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد سے ہمدردی اور پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر آج اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ ، خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حقدار ہیں۔نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط بھیجے گئے ہیں۔ اپنے خطوط میں روسی صدر نے اسلام آباد دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل بربریت کا ثبوت ہے۔ روسی صدر نے اپنے خط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ روسی صدر پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی عرب نے بھی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے سے دل ٹوٹ گیا ہے اور ان کی دعائیں جاں بحق اور زخمی افراد کے ساتھ ہیں۔انہوں کہا کہ برطانیہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایرانی سفیر نے حکومتِ پاکستان، عوامِ پاکستان اور بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سوگ میں برابر کا شریک ہے۔انڈین وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’آج اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والا بم دھماکہ قابلِ مذمت ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انڈیا تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ جبکہ ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے اس طرح کے حملے جو مقدس شعائر اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں،ایسے حملے جو عبادت گزاروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔ عبدالقہار بلخی نے کہاکہ امارت اسلامیہ افغانستان اِس نوعیت کے حملوں کو اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔دریں اثناء جمعہ کے روز بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے۔بھارتی حکام نے پاکستان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی اندرونی ناکامیوں اور گھر میں پروان چڑھنے والی برائیوں کے لیے دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہیے۔