• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP، فورسز کی دو کارروائیاں، 24 دہشت گرد ہلاک، بلوچستان میں 25 نے ہتھیار ڈال دیئے

راولپنڈی/کوئٹہ (اے پی پی/این این آئی ) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ کے دوران علاقے کے بدنام دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے‘ میراک خان چکرائی نے 25ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرینڈرکردیااورشدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ہے ‘ ادھر سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 24 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا‘ضلع اورکزئی میں 14جبکہ خیبر میں دس خوارج کو جہنم واصل کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اور 5 فروری 2026 کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کومؤثرطریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوسرا انٹیلی جنس آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا۔ اس کارروائی میں بھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید 10 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید