• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، قومی کھلاڑی ہوبارٹ میں مشکلات سے دوچار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سست روی کے باعث ہوبارٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے ایک رات گیسٹ ہائوس میں قیام کیا، پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کے لئے ہوٹل بک نہیں کیا تھا،تاہم پی ایچ ایف نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں موجود کھلاڑیوں کو سہولیات کے حوالے سے منفی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ جو سراسر بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی قومی ہاکی ٹیم بیرون ملک دورے پر جاتی ہے تو مخصوص عناصر منفی پروپگنڈے سے کھلاڑیوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،پی ایچ ایف حکام آسٹریلیا میں موجود قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں، دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی نے پی ایچ ایف کی درخواست پر کھلاڑیوں کی رہائش کے لئےاسے ایڈوانس میں 50ہزار ڈالرز ادا کردئیے گئے تھے،یہ شکایت میڈیا سے سامنے آئی ہے کہ ٹیم کو فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے گیسٹ ہائوس میں ٹھہرایا گیا ، کھلاڑی غیر معیاری رہائشی سہولت سے ناخوش ہیں،پی ایس بی کے مطابق دستے کے کھانے پینے کے لئے تمام رقم ایڈوانس میں دی جاچکی ہے، بعض میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہوٹل بک نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی سڑکوںپر گھومتے رہے، ایک کھلاڑی نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کےلئے کھانے کا انتظام کیا،ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی لابی میں چار گھنٹےانتظار کیا ، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بکنگ نہیں ہے۔

اسپورٹس سے مزید