• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر فاتح احسن رمضان کا کسی اہم شخصیت نے استقبال نہیں کیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) ایشین انڈر 21 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ جیتے والے احسن رمضان اور ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حسنین اختر ہفتے کو دوحا سے کراچی پہنچ گئے،حسب سابق عالمی اعزازحاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کیلئے سندھ کا کوئی بھی اسپورٹس عہدیدار موجود نہیں تھا۔ احسن رمضان نے یہ ٹائٹل دوسری بار حاصل کیا ہے ،جبکہ حسنین اختر نے اس بار انہوں نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ چیمپئن شپ جیتنے والے احسن رمضان کا جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہاایونٹ میں دنیا کے کھلاڑی شامل تھے اور انہیں ہرا کر ہم نے ٹائٹل جیتا۔

اسپورٹس سے مزید