اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سیکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں، امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔