اسلام آباد،ریاض ( آن لائن ) حکومت کی مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث پاکستان عالمی باالخصوص خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔عرب نیوز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان ایک ایسی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے جو طویل المدتی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہی ہے،معاشی اصلاحات کے باعث افراط زر کی شرحد کم ہو کر 5 فیصد پر آچکی ہے، شرح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اعتماد میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آچکا ہے جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر کئی برسوں کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں،عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی اصلاحاتی پیش رفت کا اعتراف کر رہی ہیں۔