راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں وارداتیں،شہری گاڑی،10 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔اسلحہ کی نوک پر متعدد ڈکیتیوں میں 22 موبائل فونزنقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،22موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ فاروقیہ چوک میں ذوالفقار سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 3ہزار روپے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کہکشاں کالونی میں حماداعظم سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل 125اور موبائل اوردانش سے موبائل اور نقدی ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ سادات مارکیٹ میں عمر سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،8ہزار روپے اورموٹرسائیکل کارجسٹریشن کارڈ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ بھاٹہ چوک میں شہری سے موبائل 50ہزار روپےچھین لئے گئے ،لیاقت باغ میں محمدشکیل کی کار سے89ہزار روپے ،راول روڈ پر گل بہار کے گھرسے موبائل اور کپڑے مالیتی 20ہزار روپے ،اصغرمال میں منیب کے گھرسےلیپ ٹاپ ،موبائل اور استری ،فیض آباد میں محمدعلی کی جیب سے 2لاکھ روپے، نسیم خان کی بیٹی کی جیب سے2موبائل ،نیوکٹاریاں میں عمر فاروق کے گھرسے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے اورراڈو گھڑی ،رزاق ٹاؤن میں ارباب احمد کے گھرسےطلائی بالیاں ،نقدی 2لاکھ روپے ،بائیک کی فائل اور ڈاکومنٹس،برف خانہ چوک میں نرالا سویٹس سے 5لاکھ روپے ،نجی سوسائٹی میں ذیشان اکرم کے آفس سے 2پسٹل 9ایم ایم اور گولیاں چوری کرلی گئیں ۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نون کے علاقہ میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔