• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں پرامن یوم احتجاج مکمل طور پر کامیاب رہا، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ 8 فروری کے جعلی انتخابات کے خلاف فنکشنل ہاؤس کراچی میں ہماری پریس کانفرنس سے قبل ہی مقامی انتظامیہ نے دھاوا بول دیا اور دو درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انتظامیہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے جی ڈی اے کے تحت سندھ بھر میں پرامن یوم احتجاج منایا گیا جو مکمل طور پر کامیاب رہا، کارکنان کی کثیر تعداد نے ضلعی پریس کلبوں کے سامنے احتجاج کیا اور بوگس الیکشن اور انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، سردار عبدالرحیم نے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ ملک اس وقت نازک اور سنگین دور سے گزر رہا ہے جی ڈی اے ملک کو درپیش صورتحال کا زمہ دار جعلی حکومت کو قرار دیتی ہے انہوں نے حراست میں لئے گئے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں معصوم اور بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے جس پر ہم دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید