• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے معدنی وسائل کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں حالیہ خونی حملوں کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کو لاحق خدشات کے تناظر میں پاکستان نے معدنی وسائل سے مالا مال صوبے کی سیکیورٹی ازسرِنو ترتیب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ریکوڈک منصوبے سمیت اہم معدنی علاقوں کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس قائم کی جائے گی۔عرب نیوز کے مطابق حکومتِ نے بلوچستان میں انٹیلی جنس نیٹ ورک مضبوط کرنے اور ایران و افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں سمیت معدنی زونز کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی اور دیگر پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کا اعلان کیا۔ صوبائی حکام کے مطابق حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، جبکہ ریکوڈک کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا علامتی منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید