• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت میں عوامی مفاد کی پہلی درخواست، کوئٹہ فلائی اوور کی تعمیر چیلنج

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی آئینی عدالت میں عوامی مفاد پہلی کی درخواست دائر کر دی گئی، کوئٹہ فلائی اوور کی تعمیر کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ، 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ پہلی عوامی مفاد کی درخواست ہے، یہ درخواست ایڈووکیٹ تقویم شاہ نے سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 175-اے، شق 3 کے تحت جمع کرائی ، ​درخواست میں سمنگلی روڈ کوئٹہ پر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی کی زمین پر فلائی اوور کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دینے اور اسے فوری طور پر روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار کے مطابق یہ ادارہ صوبے کا واحد خصوصی گردوں کا ہسپتال ہے جہاں کوئٹہ سمیت دور دراز اضلاع کے مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں، فلائی اوور کی تعمیر ہسپتال کے بالکل ساتھ اور اس کی زمین پر کی جا رہی ہے، جس سے ایمبولینسز کی آمد و رفت، ایمرجنسی رسائی اور ڈائیلاسز سروسز شدید متاثر ہو رہی ہیں، بھاری مشینری کے استعمال، شور اور دھول مٹی نے ہسپتال کے ماحول کو مریضوں کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ، ​درخواست میں موقف اختیار کیا گیا، کہ حکومت نے فلائی اوور کیلئے ہسپتال کی زمی کے استعمال سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت نہ تو کوئی نوٹس دیا گیا اور نہ ہی کوئی معاوضہ ادا کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید