• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور کینیڈا کا تجارت اور روایتی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلا م آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان اور کینیڈا نے تجارت اور روائتی شعبوں میں تعاون ، تکنیکی و پالیسی سطح پر روابط جاری رکھنے اور بی ٹوبی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور معدنیات اور کان کنی کو سرمایہ کاری کیلئے نئی ترجیح قرار دیا گیا ہے، وزارت تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منیندر سدھو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور زرعی تجارت کے فروغ کے لیے کینولا شپمنٹ کی بحالی کو اہم پیشرفت قرار دیا گیا ، کینیڈا کی جانب سے پاکستانی فیصلے پر کینولا کی برآمدات کی بحالی کو سراہا گیا۔
اہم خبریں سے مزید