• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا بسنت نہ مناؤ، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی، علیمہ خان

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نیکسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا۔علیمہ خان نے کہاکہ میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بڑا بیٹا بسنت کا شوقین ہے۔
اہم خبریں سے مزید