• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری شہید ہو رہے ہیں، بسنت جیسے ہندوانہ تہوار منائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر طارق سلیم

اسلام آباد (  نیوز رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی کے المناک واقعات میں معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں، خاندانوں کے چراغ بجھ رہے ہیں اور ہر گھر میں خوف و اضطراب کی فضا ہے، قوم سوگوار ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت بسنت جیسے ہندوانہ تہوار منانے میں مصروف ہے، محض چند سرکاری مصروفیات ترک کر دینا، یہ رویہ حکمرانوں کی بے حسی اور عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی کی بدترین مثال ہے، انھوں نے کہا پنجاب اور مرکزی حکومتی ملکی تاریخ کے ناکام ترین اور نااہل ترین حکومتیں ثابت ہوئی ہیں، جو فارم 47 کے ذریعے عوام پر مسلط کی گئی ہیں، انہیں نہ عوام کے دکھ درد کا احساس ہے، نہ ہی ملک کو درپیش سنگین حالات کی کوئی فکر، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، مگر حکمران طبقہ نمائشی سرگرمیوں اور غیر ضروری تقریبات میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پنجاب حکومت کا بسنت جیسے خطرناک کھیل کی سرپرستی کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، بسنت کے نام پر درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، سینکڑوں افراد زخمی اور مستقل معذور ہوئے، مگر حکمرانوں کو اس انسانی المیے کی کوئی پرواہ نہیں،اک ایسے وقت میں جب قوم کو اتحاد، سنجیدگی اور ذمہ دارانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید