• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، پروفیسر معین اظہر صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہم لوگ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں وہ ادارے لائق تحسین ہیں جہاں ڈیفرینٹلی ایبلڈ بچے تعلیم اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ صوبائی کمشنر، پرنسپل اسلامیہ لا کالج پروفیسر معین اظہر صدیقی نے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر منعقدہ پانچویں سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شرکاء اگنوری نے جس عزم، حوصلے اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمت اور حوصلہ کسی جسمانی حد بندی کا محتاج نہیں ہوتا، آپ سب ہمارے معاشرے کے وہ روشن چراغ ہیں جو ہمیں سکھاتے ہیں کہ اصل طاقت انسان کے ارادے میں ہوتی ہے۔ اس موقع پر صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہذب معاشرہ وہی ہوتا ہے جو اپنے تمام افراد کو برابر کے مواقع فراہم کرے۔ صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس کی یہ 5ویں اگنوری ہے جس میں 438 اسکاؤٹس اور ان کے اساتذہ شریک ہوئے ہیں اور یہ اگنوری 11 اور 12 اپریل تک جاری رہی اور اس اگنوری میں اسپیشل بچوں کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی تھیں ان سرگرمیوں میں خصوصی بچوں نے بیحد دلچسپی کا مظاہرہ کیا یہ اگنوری اپنے پروگراموں کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید