اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کےگریڈ 21کے افسرناصر خان ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ مقرر،سجل طارق ،کوکب ملک FBR ہیڈکوارٹر تعینات۔ ناصر خان اس سے قبل بطور ڈائر یکٹر جنرل ، سٹریٹجک ٹیرف اینڈ ریونیو اینلسز ونگ ٹو میں تعینات تھے ، علاوہ ازیں گریڈ 18کی افسر مس سجل طارق نے بطور سکینڈ سیکریٹری ٹرانسفارمیشن ڈلیوری یونٹ اور مس کوکب ملک حبیب نے بطور سیکنڈ سیکریٹری آئی آر آپریشن ونگ ،ایف بی آر ہیڈکوارٹر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔