• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مارچ 2026میں2,993 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں11فیصد زیادہ ہیں۔ رجسٹریشن کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نمایاں رہا، جہاں تقریباً 99.9فیصد کمپنیوں نے ایس ای سی پی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے خود کو رجسٹر کروایا۔ ان نئی کمپنیوں کے اضافے کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد اب290,041تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنیوں کی اقسام کے لحاظ سے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں سب سے زیادہ رہیں جن کی شرح 57فیصد تھی، جبکہ سنگل ممبر کمپنیاں 39فیصد رہیں۔ باقی 4 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، ناٹ فار پرافٹ آرگنائزیشنز اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپ فرمز شامل تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید