• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ٹی وی چینلز کو 32 ارب کے ڈیمانڈ نوٹس غیر قانونی قرار

اسلام آباد (عاصم جاوید، اویس یوسف زئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز سے اشتہارات کی مد میں سالانہ آمدنی کا پانچ فیصد بطور محصول وصول کرنے کے لئے پیمرا کی جانب سے 23 ٹی وی چینلز کو بھجوائے گئے 32 ارب روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دے دیا۔ٹی وی چینلز سے سالانہ اشتہاری امدن کا 5 فیصد بطور محصول وصولی کے پیمرا نوٹسز کا لعدم،پیمرا وصول کی جانے والی رقم اور اس کے اخراجات کے درمیان تعلق ثابت نہ کر سکا عدالت کا فیصلہ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پیمرا نوٹسز کیخلاف پی بی اے اور ٹی وی چینلز کی درخواستیں منظور کر لیں،، پیمرا وصول کی جانے والی رقم اور ریگولیٹری فرائض کی انجام دہی کے اخراجات کے درمیان معقول تعلق ثابت نہ کر سکا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور ٹی وی چینلز کی پیمرا نوٹسز کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔ پیمرا نے مارچ 2022 میں ڈیمانڈ نوٹسز جاری کئے جس پر عدالت نے کیس کے حتمی فیصلے تک حکم امتناع جاری رکھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن سمیت دیگر ٹی وی چینلز کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 29 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ پیمرا رولز 2009 سے پہلے کی آمدن کی وصولی غیر قانونی اور غیر مجاز ہے۔

اہم خبریں سے مزید