اسلام آباد(طاہر خلیل/ ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں نئی جیل تیار کی جارہی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا، ایسے ماڈل جیل تیار کیے جا رہے ہیں جہاں قیدیوں کو صحت، علاج اور دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہونگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی، انہو ں نے کہا کہ حکومت جیل، میڈیکل اور اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ماڈل جیل کمپلیکس میں ایک جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف بیماریوں کے علاج کے ساتھ خصوصی شعبے بھی موجود ہونگے۔کیا عمران خان کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی قیدی کو عدالت نے اسلام آباد میں سزا سنائی ہے تو وہ وہیں واپس جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائیگا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز میں پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس کیلئے یہ بہت اہم دن ہے