کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سرکاری بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو کہ جون 2024 کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی ماہانہ سرمایہ کاری ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، جنوری کے مہینے میں 176 ملین ڈالر کی خالص غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال اسی ماہ میں ہونے والے 50 ملین ڈالر کے اخراج (withdrawals) کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔ سرمایہ کاری کا زیادہ تر حصہ مختصر مدتی سرکاری بانڈز میں گیا، جو عام طور پر ایک سال یا اس سے کم میعاد کے ہوتے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں مقبول ہیں۔