راولپنڈی (حافظ وسیم اختر )عمران خان کا اڈیالہ جیل میں علاج معالجے کے حوالے سے تمام ریکارڈ ہوم ڈپارٹمنٹ نے طلب کرلیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کے وائٹل سائنز (جیسے بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر ،شوگروغیرہ) کا مکمل چارٹ فراہم کریں، اور کنسلٹنٹس کی رپورٹ بھی دی جائیں کہ کب اور کس دن کون سے میڈیکل سٹاف نے ان کاجیل میں چیک اپ کیاجیل حکام کے مطابق، آن ڈیوٹی ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ عمران خان کے وائٹل سائنز ریکارڈ کرتا ہے جب کہ حکومت نے عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے اوران کی آنکھوں کے چیک اپ اور علاج کے لئے الشفا آئی ہسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر ندیم قریشی اورڈاکٹر امجد پر مشتمل ایک پینل بھی تشکیل دیاہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ پینل میں شامل دونوں ڈاکٹر وں کاشمارپاکستان کے ٹاپ کلاس ماہرین امراض چشم میں کیاجاتاہے۔