• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات میں کمی ہورہی ہے، وزارتِ خزانہ کی وضاحت

اسلام آباد( مہتاب حیدر)پاکستان وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں (ایس او ایز) کے مجموعی نقصانات میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ ان میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے سالانہ مجموعی نقصانات گزشتہ دو برسوں سے کم ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق مالی سال 2023 میں یہ نقصانات 905 ارب روپے تھے، جو مالی سال 2024 میں کم ہو کر 851 ارب روپے اور مالی سال 2025 میں مزید کم ہو کر 832 ارب روپے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ نقصانات اب بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہیں اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، تاہم مجموعی رجحان نیچے کی جانب ہے، نہ کہ اوپر کی طرف۔خرم شہزاد نے مزید وضاحت کی کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش “300 فیصد اضافے” کا دعویٰ درست نہیں۔
اہم خبریں سے مزید