اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیʼʼ توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت جبکہ 190 ملین پا ونڈ کیس میں سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر نےاپیل میں حتمی فیصلے تک بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے انہیں رہا کرنے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جیل میں پابند سلا سل 73سالہ ملزم کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی،مسلسل قید صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے،190 ملین پانڈ کیس جلد سماعت مقرر کیا جائے۔