• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی میڈیا کو انٹرویو کے دوران صدر آصف زرداری کا چینی زبان میں ’’نیا سال مبارک ہو!‘‘ کا پیغام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ چینی نئے سال سے قبل پاکستانی عوام کی جانب سے چینی عوام کوسپرنگ فیسٹیول کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر میں چینی میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے چینی زبان میں ’’نیا سال مبارک ہو!‘‘ کا پیغام دیا۔صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پاک چین دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید