• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی 10مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (ناصر چشتی) فائیو جی  اسپیکٹرم نیلامی 10مارچ کو ہو گی ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27فروری کی گئی ہےاہل بولی دہندگان کی فہرست 3 مارچ کو جاری کی جائے گی نیلامی میں کم، درمیانی اور بلند فریکوئنسی بینڈز کا اسپیکٹرم پیش کیا جائے گامجموعی طور پر تقریباً 597.2 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے دستیاب ہوگالائسنس اجرا کے بعد چھ سے سات ماہ میں کمرشل 5جی سروسز شروع ہونے کی توقع ہے۔فائیو جی نیلامی کے لیے حتمی دستاویز جاری، عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،پی ٹی اے نے   حتمی انفارمیشن میمورنڈم جاری کرنے کے بعد ترمیم شدہ انفارمیشن میمورنڈم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید