• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں وفاقی وزرا ،سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (طاہر خلیل) امر یکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی اُمور جان مارک پومر شائم کاپاکستان کا پانچ روزہ دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں وفاقی وزرا ،سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے لاہور بسنت میلے میں بھی شرکت کی ،پاکستانیوں کے جو ش و خروش سے لطف اندوز ہوئے امریکی ترجمان کے مطابق یہ دورہ ایسے اہم وقت پر انجام پایا جب دونوں ملک مشترکہ معاشی ترقی اور قومی سلامتی کےمفادات کے فروغ پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ صدر ٹرمپ کے نصب العین کے تحت امریکہ ایسی نئی شراکت داریاں قائم کرنے ، جدت کو فروغ دینےاور سفارتکاری کے ایک نئے باب کی تشکیل میں مصروف عمل ہے ، جو آئندہ ڈھائی سو برس کے سفر میں ہماری معاون بنیں گی۔
اہم خبریں سے مزید