اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش تعلقا ت مضبوط ، اقتصادی تعاون کوفروغ ملے گا ۔