• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا، ”جیوسوپر“ سے براہ راست، جیونیوز کی خصوصی نشریات

کراچی (محمد ناصر)پاک بھارت ٹاکرا: ”جیوسوپر“ سے براہ راست، جیونیوز کی خصوصی نشریات ،”جیونیوز“ پر تمام دِن خصوصی نشریات، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی، تجزیہ کار اور ماہرین رائے دیں گے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا بڑا مقابلہ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کرکٹ کی نظریں کولمبو کے میدان پر جم گئیں ،کاؤنٹ ڈاؤن اسٹارٹ ہوگیا۔د ِل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا، سنسنی خیز مقابلہ ایک بار پھر شائقین کو اپنی گرفت میں لینے کیلئے تیار ہے، ورلڈ کپ 2026 کے سب سے ہائی وولٹیج میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو سری لنکا کی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گے۔ اس تاریخی مقابلے کی میزبانی کولمبو کا پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا، جہاں دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کی نظریں اس میچ پر مرکوز ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی یہ سنسنی خیز جنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگی جوپاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”’جیوسوپر‘‘پر براہِ راست نشرکی جائے گی۔کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ ”جیوسوپر“HDکوالٹی پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ”جیو سوپر“کی HD نشریات کے بعد ناظرین کو نا صرف زیادہ واضح اور شفاف مناظر دیکھنے کو ملیں گے بلکہ گراؤنڈ کے ہر لمحے، ہر شاٹ اور ہر جذباتی ردعمل کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور دلکش انداز میں محسوس کیا جاسکے گا۔
اہم خبریں سے مزید