• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کٓی قیمتوں میں 6.55 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے باعث، کل (16فروری) سے اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.55روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ تاہم، حکام کا موقف ہے کہ عالمی سطح پر رسد و طلب (سپلائی اور ڈیمانڈ) کا کوئی بحران نہیں ہے، اور قیمتوں میں یہ متوقع اضافہ زیادہ تر بین الاقوامی تیل کی منڈیوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے۔ متعلقہ حکام کی تیار کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پٹرول (موگاس) کی قیمت میں فی لیٹر 4.39 روپے اضافہ متوقع ہے، جس سے یہ موجودہ 253.17 روپے سے بڑھ کر 257.56 روپے ہو جائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں فی لیٹر 5.40 روپے اضافے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید