اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں سکیورٹی صورت حال اور دیگر معاملات احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوں نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی موجودہ مجموعی و سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔