اسلام آباد (این این آئی)قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک فوری اور مستقل رسائی دینے کی استدعا کی ہے۔ خط میں بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فوری نوٹس اور عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔