کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں 55 کروڑ ڈالر سے زائد کما لیے، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت فری لانسرز کی سہولت اور معیشت میں ان کے تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا جو ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور پاکستان کی ڈیجیٹل ہنرمند افرادی قوت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت اور طلب کی عکاس ہے۔