• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کیلئے انٹرلوپ گریجویٹ اسکالرشپ کا آغاز

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) دنیا کی معروف ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے انٹرلوپ لمیٹڈ نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تعاون سے انٹرلوپ آکسفورڈ گریجویٹ اسکالرشپ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت ہر سال ایک ذہین پاکستانی طالب علم کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مجموعی لاگت کی 60 فیصد رقم انٹرلوپ کی طرف سے مہیا کی جائے گی جبکہ بقیہ رقم آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت دیگر صاحب ثروت افراد کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکالر شپ ​​آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز یا ڈی-فل پروگرام کی پوری مدت کے لیے مکمل ٹیوشن فیس اور رہنے کے اخراجات کا احاطہ کرے گی۔ اسکالرشپ کے تحت ایسے پاکستانی شہری درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے یونیورسٹی میں کل وقتی گریجویٹ پروگرام میں داخلہ حاصل کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید