• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی صورت جیل کے اندر طبی معائنہ ممکن نہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار)تحریک انصاف نے فیملی اور ذاتی معالجین کے بغیر عمران خان کا طبی معائنہ مسترد اور حکومتی مؤقف بدنیتی پر مبنی قرار دیتےہوئے کہاہےکہ سابق وزیراعظم کی آنکھ کا مسئلہ جو انتہائی پیچیدہ اور سنگین ہے‘ اس کا کسی صورت جیل کے اندر طبی معائنہ ممکن ہی نہیں ہے‘پی ٹی آئی نے مطالبہ کیاذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے‘بانی کی فیملی سے فوری ملاقات کرائی جائے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے یہ کہنا کہ پارٹی قیادت کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ معائنے کے وقت جیل آ جائے دراصل بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

اہم خبریں سے مزید