• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں رہائشی سہولیات اور طبی معائنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں رہائشی سہولیات اور طبی معائنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم کے جیل میں رہائشی حالات سے متعلق معاملہ اب غیر موثر ہو چکا ہے‘دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں عمران خان کو معمولی نمبر کے چشمے کی سفارش کی ہے ‘رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی 6/9 ریکارڈ کی گئی جبکہ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بیرسٹر گوہراور علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی ہے‘عدالت عظمیٰ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق جمع کروائی گئی میڈیکل بورڈکی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان کی بینائی میں گزشتہ معائنہ کے مقابلے میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے‘ تحریک انصاف کے سیاسی قائدین اور عمران خان کے ذاتی معالجین نے بھی موجودہ علاج اور ڈاکٹرز کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ماہر امراضِ چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد موجودہ علاج جاری رکھنے اور مزید تشخیصی ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 فروری 2026 کو الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان پر مشتمل بورڈ نے عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، جس کے مطابق عینک کے ساتھ بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 جبکہ دائیں آنکھ کی بینائی6/9 (پارشل)ریکارڈ کی گئی ہے، جو پہلے 6/36 تھی،دائیں آنکھ کے پردہ بصارت پر سوجن میں کمی آئی ہے اور اس کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 رہ گئی ہے، جسے ڈاکٹروںنے بہتری کی علامت قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید