• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اشاریئے مثبت سمت، ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنارہے ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(اے پی پی /این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں‘ تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں‘اپریل میں پی آئی اے کاآپریشنل کنٹرول نجی شعبہ کومنتقل کیاجائے گا‘تمام سرکاری ملکیتی اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیاجائے گا‘سرکاری ملکیتی اداروں کے مجموعی خسارہ میں 3 سال کے دوران 74 ارب روپے کمی ہوئی‘اداروں کی بندش کااہم پہلو زرتلافیاں بھی تھیں‘حکومت کواصل نقصان سبسڈیزمیں بدعنوانی، چوری اورلیکجز سے ہورہاتھا، نجکاری کاعمل شفاف طریقے سے آگے بڑھارہے ہیں۔ پیرکوایس ای اوزرپورٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ ایس اوایز بارے رپورٹ پارلیمان اورعوام کے ساتھ رکھتے رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید