• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ میں آپریشن، پولیس اہلکار شہید، کئی خوارج ہلاک، بنوں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

شانگلہ ،بنوں سرائےنورنگ ( نمائند گان جنگ )شانگلہ میں سرچ آپریشنʼ فتنۃ الخوارج کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسند جہنم واصل ʼ فائرنگ سے کئی خوارج ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 17زخمی ہوگئے۔ سرچ آ پریشن کےدوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ عناصر کی جانب سے اچانک فائرنگ،حوالدارسمیت تین اہلکار نشانہ بن گئے، شانگلہ میں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شدت پسندوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ عناصر کی جانب سے اچانک فائرنگ کی گئیʼ فائرنگ کے نتیجے میں شانگلہ پولیس کے بہادر اہلکار حوالدار مقبول احمد سمیت اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

اہم خبریں سے مزید